Geo News
Geo News

پاکستان
04 جون ، 2013

کراچی کو بجلی میں کمی ایک خطر ناک معاملہ ہے ،نگراں وفاقی وزیر

اسلام آباد…نگراں وزیر پانی وبجلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ کراچی کو دی جانے والی بجلی میں کمی ایک خطر ناک معاملہ ہے ، جسے کے ای ایس سی انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد افہام و تفہیم سے حل کیا جائے گا۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نگراں وزیر پانی وبجلی نے کہا کہ کے ای ایس سی کو 2015تک650میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کا معاہدہ کیا گیا تھا۔ مشترکا مفادات کو نسل نے اس میں 350میگاواٹ کمی کا فیصلہ کیا جس پر کے ای ایس سی نے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔ وزیر پانی وبجلی نے کہا کہ کے ای ایس سی انتظامیہ سے بات چیت ہوئی ہے جس میں انہوں نے نیشنل گرڈ سے 650 میگاواٹ بجلی کی فراہمی کے معاہدے کا ذکر کیا۔ اس پر وزارت پانی وبجلی نے بھی کے ای ایس سی کی طرف سیمعاہدوں کی پامالی کا معاملہ اٹھایا ہے۔ نگراں وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ عوامی مفاد کا مسئلہ ہے اس لیے مذاکرات سے حل کرنے پر اتفاق ہوا ہے

مزید خبریں :