Geo News
Geo News

پاکستان
05 جون ، 2013

کراچی میں فائرنگ سے نوجوان کی موت کا مقدمہ رینجرز اہلکاروں کیخلاف درج

کراچی میں فائرنگ سے نوجوان کی موت کا مقدمہ رینجرز اہلکاروں کیخلاف درج

کراچی…کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں رینجرز اہلکاروں کی فائرنگ سے شہری کی ہلاکت کے بعد پولیس نے ذمہ دار رینجرز اہلکاروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق شاہ فیصل کالونی میں رینجرز اہلکاروں کی فائرنگ سے شہری کی ہلاکت کے بعد پولیس نے ذمہ دار رینجرز اہلکاروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا، ایف آئی آر نمبر 2013/148 عبدالسلام نامی مدعی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے،جو مرنے والے نوجوان غلام حیدر کا رشتہ دار ہے،مقدمہ 5 سے 6 رینجرز اہلکاروں کے خلاف درج کیا گیا ہے،لیکن ان کے ناموں کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :