پاکستان
05 جون ، 2013

ملک کے طول عرض میں گرمی کا راج ،سورج نکلتے ہی پارہ پھر بڑھ گیا

ملک کے طول عرض میں گرمی کا راج ،سورج نکلتے ہی پارہ پھر بڑھ گیا

اسلام آباد…ملک کے طول عرض میں گرمی کا راج۔ صبح صبح ملتان فیصل آباد 38، جبکہ لاہور میں درجہ حرارت 37 ڈگری سنٹی گریڈ ہوگیا ہے ۔ملک بھر میں سورج پوری آب و تاب کے ساتھ چمک رہا ہے اور خوب گرمی بکھیر رہا ہے۔گرمی کی شدت ہے کہ کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی ہے۔ملک بھر میں موسم شدید گرم ہے،صبح ہوتے ہی سورج آگ برسانا شروع کردیتا ہے۔ جس کی تپش سے بچنے کیلئے لوگ گھروں یا سایا دار جگہوں میں رہنے کو ترجیح دیتے ہیں جبکہ بازارو ں اور سڑکوں پر دن میں سناٹاچھایا رہتا ہے۔ کئی شہروں میں دن میں درجہ حرارت 42سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کر جاتاہے۔ گرمی کی شدت کم کرنے کیلئے لوگوں نے ٹھنڈے مشروبات اور پھلوں کا استعمال بڑھا دیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مزید چند روز جنوبی پنجاب ،سندھ اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔

مزید خبریں :