10 مارچ ، 2012
لاہور… لاہور میں ایل ڈی اے اور ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نادہندہ دکانداروں کی دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔ کئی افراد دکانوں میں ہی پھنس گئے۔نیو مسلم ٹاوٴن نقشہ سٹاپ پر واقعہ 70 سے زائد دکانوں کو ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے حکام نے عدم ٹیکس پر سیل کر دیا۔ صبح 6 بجے عملے نے مقامی پولیس کے ساتھ پہنچ کر ان دوکانوں پر ٹیگ لگا دیئے۔ بعض دکانداروں نے شکایت کی کہ عملے نے دکانوں میں موجود افراد کو باہر نکلنے کا موقع ہی نہیں دیا اور انہیں دکانوں کے اندر ہی بند کر دیا۔