Geo News
Geo News

پاکستان
06 جون ، 2013

کابینہ کی تشکیل میں اتحادیوں کا بھرپور تعاون حاصل ہے،اسد قیصر

کابینہ کی تشکیل میں اتحادیوں کا بھرپور تعاون حاصل ہے،اسد قیصر

پشاور…اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ کابینہ کی تشکیل میں اتحادی جماعتوں کا بھرپور تعاون حاصل ہے، آئندہ دو روز میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو میں اسپیکر اسد قیصر کاکہناتھا کہ کابینہ کی تشکیل آخری مراحل میں ہے اس سلسلے میں اتحادی جماعتیں بھی بھرپور تعاون کر رہی ہیں۔اسد قیصر کا کہنا تھا کہ وزارتوں کی تقسیم کے معاملے پر اتحادی جماعتوں میں کوئی اختلاف نہیں۔ آئندہ دو روز میں وزارتوں کی تقسیم کا حتمی فیصلہ ہوجائے گا۔

مزید خبریں :