06 جون ، 2013
اسلام آباد…متاثرین ڈرونز کے وکیل بیرسٹر شہزاد اکبر نے نو منتخب وزیر اعظم میاں نواز شریف سے ڈرون حملے رکوانے کا مطالبہ کیا ہے، کہتے ہیں کہ پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کیا جائے۔اسلام آباد میں متاثرین ڈرونز کے ساتھ نیوز کانفرنس میں بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ 9 مئی 2013ء کو ڈرون حملوں میں سویلین ہلاکتوں کو جنگی جرم قرار دے چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ نو منتخب وزیر اعظم نے ڈرون حملے نہ رکوائے تو یہ پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہو گی۔بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا انہیں امید ہے کہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت ضرورت پڑنے پر نیٹو سپلائی لائن بند کر دیگی۔