پاکستان
06 جون ، 2013

کراچی :قتل کا ملزم جنید عرف کالا عدم ثبوت کی بناء پر بری

کراچی…بلال احمد… ایڈیشنل ڈسڑکٹ اینڈ سیشن عدالت نے قتل کے الزام میں نامزد م مبینہ ٹارگٹ کلر جنید عرف کالا کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کردیا ہے ، استغاثہ کے مطابق ملزم جنید کیخلاف متعدد تھانوں میں ٹارگٹ کلنگ ،پولیس مقابلہ ،اقدام قتل ودیگر الزامات میں مقدمات درج ہیں تاہم جمعرات کو سماعت کے موقع پر عدالت نے ملزم کو ٹارگٹ کلنگ کے ۲ مقدمات میں عدم ثبوت کی بناء پر بری کردیا ہے مذکورہ مقدمات میں ملزم کیخلاف تھانہ عوامی کالونی میں فروری ۰۱۰۲ میں فائرنگ کرکے دانش کو قتل کرنے اور ۲ جنوری ۰۱۰۲ کو سمن آباد کی حدود میں ٰٰٓایک تندور پر فائرنگ کرنے کاالزام عائد تھا جس میں عبدالروف نامی شخص ہلاک جبکہ ۱۱ سالہ بہادر خان زخمی ہوگیا تھا جس کا مقدمہ سمن آباد میں درج ہے ۔

مزید خبریں :