07 جون ، 2013
کراچی…سندھ میں گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت صبح 9بجے سے سی این جی اسٹیشنز کو 24 گھنٹوں کے لئے بند کردی گئی ہے،اب سی این جی اسٹیشنز ہفتے کی صبح 9 بجے کھلیں گے۔کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی فلنگ اسٹیشنز گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت صبح9بجے سے بند کردیے گئے، سی این جی ایسوایشن کے مطابق24 گھنٹوں کی بندش کے بعد صوبے بھر کے تمام سی این جی اسٹیشنز ہفتے کی صبح 9 بجے کھل جائیں گے۔