07 جون ، 2013
اسلام آباد… 26 رکنی وفاقی کابینہ آج حلف اٹھائے گی،وفاقی کابینہ میں 17 وفاقی وزراء جب کہ 9 وزرائے مملکت ہوں گے۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزراء میں چودھری نثار،قادر بلوچ، زاہد حامد، اسحاق ڈار، شاہد خاقان عباسی ، رانا تنویر، پرویز رشید، خواجہ آصف ، سردار یوسف ، غلام مرتضیٰ جتوئی ،ریاض پیرزادہ ، احسن اقبال، برجیس طاہر، خواجہ سعد رفیق، کامران مائیکل ، صدرالدین راشدی اور سکندر بوسن شامل ہیں۔ میاں بلیغ الرحمان ، بیرسٹر عثمان ابراہیم، خرم دستگیر، شیخ آفتاب احمد، جام کمال ،عبدالحکیم بلوچ، انوشہ رحمان، سائرہ افضل تارڑ اور پیر امین الحسنات وزرائے مملکت ہوں گے۔