07 جون ، 2013
اسلام آباد … چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے این اے 56 راولپنڈی کی نشست اپنے پاس رکھنے سے متعلق الیکشن کمیشن کو آگاہ کر دیا۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے 3 حلقوں سے کامیاب اور ایک سے ناکام ہو ئے تھے۔ عمران خان نے این اے 1 پشاور اور این اے 71 میانوالی کی نشستوں سے دستبردار ہونے سے متعلق الیکشن کمیشن کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن عمران خان کی چھوڑی ہوئی دو سیٹوں پر ضمنی الیکشن کرائے گا۔