Geo News
Geo News

پاکستان
07 جون ، 2013

لاہور: مین ہول میں کام کرنے والے مزدوروں کی حالت خراب

لاہور…لاہور کے علاقے گلبرگ میں مین ہول کی صفائی کے دوران دو مزدوروں کی دم گھٹنے سے حالت خراب ہو گئی ،کے بلاک گلبرگ میں نجی کیٹرنگ کمپنی نے اپنے دفتر کے سامنے مین ہول کی صفائی کے لیے دو پرائیویٹ خاکروبوں شفیق اور صدیق مسیح کو بلایا ،دونوں جونہی مین ہول میں اترے گیس کے باعث دم گھٹنے سے ان کی حالت غیر ہوگئی ،انہیں فوری طور پر طبی امداد کے لئے اسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مزید خبریں :