Geo News
Geo News

پاکستان
08 جون ، 2013

حکومت سندھ بالواسطہ طور پر دہشت گردوں کی حمایت کر رہی ہے،متحدہ

حکومت سندھ بالواسطہ طور پر دہشت گردوں کی حمایت کر رہی ہے،متحدہ

کراچی…ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن امین الحق نے کہا ہے کہ حکومت سندھ بالواسطہ طور پر دہشت گردوں کو سپورٹ کر رہی ہے،جبکہ ایم کیو ایم عدم تشدد پر یقین رکھتی ہے۔ یہ بات انہوں نے دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہو نے والے ایم کیو ایم کے رنچھوڑ لائن سیکٹر کے کارکن وقاص علی کی تدفین کے بعد شہداء قبرستان کے باہرپریس بریفنگ میں کہی۔امین الحق کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے خلاف گزشتہ کئی ماہ سے سازشیں جاری ہیں جبکہ ایم کیو ایم عدم تشدد پر یقین رکھتی ہے،انہوں نے چیف جسٹس اور وزیر اعظم سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایم کیو ایم کے کارکنان کو شہید کئے جانے کا نوٹس لیں اور قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔

مزید خبریں :