08 جون ، 2013
بیجنگ…چین میں ایک بس میں آگ لگنے سے 48 مسافر ہلاک،اور 33 جھلس کر زخمی ہو گئے۔چین کے جنوب مشرقی صوبے فوجیان کے شہر میں ایک بس میں آگ بھڑک اٹھی۔ حکام نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ آگ بھڑکنے کے دس منٹ بعد دھماکے بھی سنے گئے۔آگ شام کے مصروف اوقات میں لگی جب بسیں مسافروں سے بھری ہوتی ہیں۔ایک زخمی خاتون کا کہنا تھا کہ آگ لگنے سے پہلے اُنہیں گیسولین کی بو محسوس ہوئی جس کے فوری بعد ہی آگ بھڑک اٹھی۔آگ لگنے کی وجوہات کا تعین ابھی کیا جا رہا ہے۔ اب تک حاصل کی گئی معلومات کے مطابق آگ بس کے ٹائر میں لگی جس کے بعد اس نے آئل ٹینک کو اپنی لپیٹ میں لیا۔