08 جون ، 2013
کراچی…ایس آئی یو نے کاروائی کرکے 20 کلو چرس اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی،منشیات ا سمگلنگ میں ملووث 2 ملزمان کوبھی گرفتار کر لیا گیاہے۔ایس ایس پی فاروق اعوان کے مطابق کوئٹہ سے کراچی آنے والی بس میں خفیہ اطلاع پر اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ نے چھاپہ مار کر 20 کلو اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کرلی ،ایس ایس پی فاروق اعوان کہنا تھا کہ چرس بس کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی۔