09 جون ، 2013
لاہور…لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب نہر میں نہاتے ہوئے 12 سالہ بچہ ڈوب گیا ، امدادی ٹیمیں کئی گھنٹے سے تلاش کر رہی ہیں،مگر ابھی تک کوئی کامیابی نہیں ملی ۔عینی شاہدین کے مطابق ٹھوکر نیاز بیگ کی قریبی آبادی کا رہائشی 12سالہ عدنان دوستوں کے ساتھ نہر میں نہانے کیلئے آیا ،اس نے نہر میں ڈائیو لگائی ،لیکن پھر اوپر نہ آیا،لوگوں کی اطلاع پر ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور عدنان کی تلاش شروع کر دی،لیکن کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود ابھی تک کامیابی نہیں مل سکی،دوسری طرف عدنان کے ساتھ نہانے کیلئے آنے والے بچے خوفزدہ ہو کر وہاں سے بھاگ گئے۔