Geo News
Geo News

دنیا
09 جون ، 2013

لیبیا میں مظاہرے کے دوران جھڑپیں، 25 افراد ہلاک

لیبیا میں مظاہرے کے دوران جھڑپیں، 25 افراد ہلاک

بن غازی…لیبیا میں مسلح تنظیموں کیخلاف مظاہرے کے دوران جھڑپوں میں 25 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔مظاہرہ لیبیا کے شہر بن غازی میں کیا گیا۔ مظاہرین معمر قذافی کے خلاف جدوجہد کرنے والی مسلح تنظیم لیبیا شیلڈ بریگیڈ کے ہیڈکوارٹر کے باہر جمع ہوئے۔ ان کا مطالبہ تھا کہ تمام مسلح تنظیموں کو کالعدم قرار دیا جائے۔ مظاہرین میں سے زیادہ تر غیر مسلح اور پْرامن تھے۔ تاہم اچانک ہی جھڑپیں اور فائرنگ شروع ہوگئی جس کے نتیجے میں کم از کم 25 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب لیبیا شیلڈ بریگیڈ کا کہنا ہے کہ وہ ہتھیار نہیں رکھے گی۔ وزارت دفاع بھی اس تنظیم کو لیبیائی فوج کی قانونی ریزرو فورس قرار دے چکی ہے۔

مزید خبریں :