09 جون ، 2013
لاہور…مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک کا متفقہ انتخاب مسئلہ بلوچستان کے حل کی جانب پہلا قدم ہے،ڈاکٹر عبدالمالک نے سب کو ساتھ لے کر چلنے کی بہترین مثال پیش کی ہے۔لاہورسے جاری بیان میں چودھری شجاعت حسین نے ڈاکٹر عبدالمالک کو بلوچستان کے بلامقابلہ وزیر اعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ وہ بلوچستان کے پہلے وزیراعلیٰ ہیں جنہوں نے سب کو ساتھ لے کر چلنے کی بہترین مثال پیش کی ہے ، اس حوالیسے باقی لوگو ں کی باتیں زبانی جمع خرچ ہیں۔ چودھری شجاعت نے یقین ظاہر کیا کہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور پختون عوام دیرینہ مسائل حل کرنے میں کامیاب رہیں گے۔