Geo News
Geo News

پاکستان
09 جون ، 2013

وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس کل نواز شریف کی زیر صدارت ہوگا

وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس کل نواز شریف کی زیر صدارت ہوگا

اسلام آباد…وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئندہ بجٹ سے متعلق حتمی تجاویز منظوری کے لئے پیش کی جائیں گی۔ وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف توانائی کے بحران پر اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سے کابینہ کو آگاہ کریں گے۔

مزید خبریں :