09 جون ، 2013
بن غازی …لیبیاکے شہر بن غازی میں مظاہرے کے دوران جھڑپوں اور فائرنگ سے 31 افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہوگئے۔ مظاہرین معمر قذافی کے خلاف جدوجہد کرنے والی مسلح تنظیموں کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کررہے تھے۔ادھر لیبیا کے فوج کے سربراہ نے استعفیٰ دیدیا۔