10 جون ، 2013
کراچی …کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ دو افراد کی لاشیں بھی ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق ناظم آباد انڈر پاس کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ایک گاڑی پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئے۔ مقتولین کی شناخت محسن رضا اور احمد علی کے نام سے ہوئی ہے۔واقعے کے بعد علاقے میں دکانیں اور کاروبار بند ہوگئے۔اس کے علاوہ اسٹیل ٹاوٴن سے دونامعلوم افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق دونوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا ہے۔ بلدیہ ٹاوٴن کے علاقے مواچھ گوٹھ میں بھی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔