پاکستان
10 جون ، 2013

بہن کو قتل اور ماں کو زخمی کرنیوالے ملزم کو سزائے موت

کراچی…بلال احمد… ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج غربی شاہ نواز طارق نے بہن کو قتل کرنے اور ماں کو زخمی کرنے کے الزام میں نامزد ملزم اعظم کو سزائے موت اور ۰۱ سال قید کی سزا کاحکم دیا ہے ، استغاثہ کے مطابق ملزم نے ۰۳ مئی ۶۰۰۲ کو اپنے گھر سعیدآباد میں گھریلو تنازعہ کے دوران ماں کو چھریوں کے وار کرکے زخمی کردیا اور اسی دوران جب ملزم کی بہن درمیان میں ماں کو بچانے کے لئے آئی تو ملزم نے بہن کو بھی چھریوں کے وار کرکے زخمی کردیا جو بعدازاں جاں بحق ہوگئی تھی جس کا مقدمہ تھانہ سعیدآباد میں درج ہے عدالت نے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم دیا جبکہ ماں کو زخمی کرنے کے جرم میں عدالت نے ملزم کو ۰۱ سال قید کی سزا کاحکم دے دیا ہے ۔

مزید خبریں :