11 جون ، 2013
لندن…آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں آج بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ کامیابی کی صورت میں فاتح ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات روشن ہوجائیں گے۔لندن میں ہونے والے میچ سے قبل بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں نے پریکٹس کی۔ بھارتی ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا کہنا ہے کہ انکی ٹیم میچ میں کامیابی کی بھرپور کوشش کرے گی، جنوبی افریقا کے خلاف کامیابی سے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہوا ہے، کرس گیل کو جلد قابو کرنے کی کوشش کریں گے۔ دوسری جانب ویسٹ انڈین قائد ڈوین براوو پرامید ہیں کہ کھلاڑی کامیابی کے سلسلے کو جاری رکھیں گے۔ جو بھی ٹیم میچ جیتے گی، اسکے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات روشن ہوجائیں گے۔ میچ پاکستان وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔