دنیا
11 جون ، 2013

ترک وزیر اعظم کی مظاہرین کو سنگین نتائج کی دھمکی

ترک وزیر اعظم کی مظاہرین کو سنگین نتائج کی دھمکی

انقرہ …ترکی میں حکومت مخالف مظاہروں کا آج مسلسل 12ویں روز ہے۔ ترک وزیر اعظم رجب طیب اردوان نے مظاہرین کو سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے،میری برداشت اب جواب دے رہی ہے، مظاہرے ختم کیے جائیں ورنہ سخت نتائج بھگتنے ہوں گے۔ یہ ہیں ترک وزیر اعظم کے وہ الفاظ جو مظاہرین کو بالکل نہ بھائے۔عثمانیہ دور کی طرز تعمیر کے خلاف ہونے والا احتجاج حکومت مخالف مظاہروں میں بدل چکا ہے۔استنبول کا تقسیم چوک آج بھی میدان جنگ بنا رہا۔ پولیس نے مظاہرین کو آنسو گیس،ربڑ کی گولیوں اور پانی کی توپوں سے نشانہ بنایا تو جواب میں مظاہرین نے پولیس پر پتھروں اور پیٹرول بموں سے حملے کیے۔ غازی پارک میں خیموں کا شہر اب بھی آباد ہے اور پولیس اور مظاہرین میں وقفے وقفے سے جھڑپیں جاری ہیں۔

مزید خبریں :