10 مارچ ، 2012
نیند تو سولی پر بھی آجاتی ہے یہ محاورہ تو ہر کسی نے سُنا ہوگا لیکن اسکی حقیقی مثال پیش کی ہی ایک ننھے بچے نے جو یقینی طور پر اس محاورے سے اب تک مکمل نابلد ہے۔اس تصویر میں نظر آتے یہ ننھے میاں اپنے ابو کے سَر کو ہی تکیہ بنائے انتہائی پُرسکون انداز میں نیند کے مزے لوٹ رہیں ہیں ۔اس بچے کی پُرسکون کیفیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ اسکی سانس لیتی دھڑکنیں ابا میاں کے چہرے پر بیحد واضح نظر آرہی ہیں۔