پاکستان
12 جون ، 2013

بجلی کے شعبہ کے لئے 82 ارب 92 کروڑ10 لاکھ روپے مختص

بجلی کے شعبہ کے لئے 82 ارب 92 کروڑ10 لاکھ روپے مختص

اسلام آباد…آئندہ مالی سال کے سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں بجلی کے شعبہ میں واپڈا ہائیڈل منصوبوں اور فزیبیلیٹی سٹڈیز کے لئے 82 ارب 92 کروڑ10 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ بدھ کو جاری کئے جانے والے پی ایس ڈی پی کے مطابق گولان گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لئے پانچ ارب 51 کروڑ، جناح ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لئے ایک ارب 41 کروڑ 10لاکھ روپے، تربیلاڈیم کے چوتھے توسیعی منصوبے کے لئے 13 ارب 79 کروڑ روپے رکھے گئے جبکہ پتن ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی فزیبیلیٹی سٹڈی کے لے 30 کروڑ روپے اور تھاہ کوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لئے 25 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ این ٹی ڈی سی ، پیپکو اور بجلی کے شعبہ کی 17 نئی سکیموں کے لئے ایک کھرب 89 ارب 16 کروڑ 54 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔آئندہ مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں مختلف ڈیموں، بیراجوں اور دیگر آبی ذخائرکی تعمیر کے لئے مجموعی طورپر 57 ارب 84 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ چشمہ رائٹ بنک کنال کے لئے دو کروڑ روپے، گریٹر تھل کنال فیز 1 کے لئے 30 کروڑ روپے، سکھر بیراج کی بہتری اور بحالی کے لے 25 کروڑ روپے، راولپنڈی میں مجاہد ڈیم کی تعمیر کے لئے 46کروڑ 21 لاکھ 83ہزار، گومل زام ڈیم کے لئے دو ارب روپے، کرم تنگی ڈیم کے لئے تین ارب روپے، نئی گاج ڈیم کے لئے تین ارب روپے، دراوٹ ڈیم کے لے دو ارب 50 کروڑ روپے، نولانگ ڈیم کے لئے دو ارب پچاس کروڑ روپے، منگلا ڈیم واٹر شیڈ منصوبے کے لئے 7 کروڑ 31 لاکھ روپے اور ست پارہ ڈیم کے لئے 17 کروڑ پچاس لاکھ روپے رکھے گئے ہیںِ۔دریں اثناء پٹرولیم وقدرتی وسائل ڈویژن کے چار جاری منصوبوں کے لئے پانچ کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ بدھ کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق چکوال میں سالٹ رینج میں کوئلے کی تلاش کے منصوبے کے لئے ایک کروڑ 60 لاکھ اور غیرفصلاتی علاقے میں ارضیاتی جغرافیائی سروے کے لئے ایک کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

مزید خبریں :