13 جون ، 2013
واشنگٹن… امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ڈپٹی ڈائرکٹر مائیکل موریل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر بارک اوباما سی آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر مائیکل موریل کے ریٹائرمنٹ کے بعد ایورئل ہینز کا تقرر کریں گے۔ ایورئل ہینز صدر کے ڈپٹی اسسٹنٹ اور نیشنل سکیورٹی کونسل کے لیگل ایڈوائزر کے طور پر خدمات انجام دے رہیں ہیں۔ اگست میں ریٹائرمنٹ کے بعد مائیکل موریل امریکی صدرکے انٹیلی جنس ایڈوائزری بورڈ میں شامل ہوجائیں گے۔