Geo News
Geo News

پاکستان
13 جون ، 2013

کارکن محمد ادریس کے جاں بحق ہونے پر الطاف حسین کا اظہارافسوس

 کارکن محمد ادریس کے جاں بحق ہونے پر الطاف حسین کا اظہارافسوس

لندن…کراچی میں کار حادثے میں ایم کیو ایم بلدیہ سیکٹر کے کارکن محمد ادریس کے جاں بحق ہونے پر الطاف حسین نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے کارکن محمد ادریس کے سوگوار لواحقین کو صبر کی تلقین اور ان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں ان سمیت تمام کارکنان لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ الطاف حسین نے حادثے میں زخمی ہونے والے کارکن محمد ساجد کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔

مزید خبریں :