13 جون ، 2013
پشاور … وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے سوات سے فوجی انخلاء کیلئے کوئی تجویز نہیں دی تاہم اگر مقامی عوام چاہیں تو فوج کا مرحلہ وار انخلاء ہو سکتا ہے۔ خیبرپختونخوا کابینہ کی تقریب حلف برداری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ سوات میں فوج کے مستقبل کے حوالے سے کوئی تجویز نہیں دی گئی ہے، تاہم اگر عوام نے سوات سے فوج کے انخلاء کی خواہش ظاہر کی تو اس پر عمل درآمد ہو سکتا ہے۔