Geo News
Geo News

انٹرٹینمنٹ
14 جون ، 2013

سینڈرا ”دی ہیٹ“ میں ایف بی آئی ایجنٹ کے روپ میں نظر آئیں گی

سینڈرا ”دی ہیٹ“ میں ایف بی آئی ایجنٹ کے روپ میں نظر آئیں گی

لندن…امریکی اداکارہ سینڈرا بلوک اپنی نئی فلم دی ہیٹ کی پروموشن کے لئے لندن پہنچ گئیں۔ سینڈرا اس فلم میں ایف بی آئی ایجنٹ کے روپ میں نظر آئیں گی۔ایکشن اور کامیڈی سے بھر پور اس فلم میں سینڈرا ،اپنی ایک ڈیٹیکٹو ساتھی کے ساتھ مشن پر نکلی ہیں۔ فلم میں ان کا مشن جرائم پیشہ گروہ کے ایک مرکزی رکن تک پہنچنا ہے۔فلم کی پروموشن کے لئے وہ لندن پہنچیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ کافی عرصے سے ایسے ہی ایک کامیڈی کردار کی تلاش میں تھیں۔

مزید خبریں :