11 مارچ ، 2012
کراچی … کراچی میں پولیس نے ریس لگانے اور ون ویلنگ کرنے والے ایک درجن سے زائد موٹرسائیکل سواروں کو حراست میں لے لیا۔پولیس نے گذشتہ شب شارع پاکستان پر ریس لگانے اور ون ویلنگ کرنے والے منچلے نوجوانوں کے خلاف کریک ڈاوٴن کیا۔ کارروائی کے دوران ایک درجن سے زائد نوجوانوں کو حراست میں لے کر ان کی موٹر سائیکلیں ضبط کر لی گئیں۔ ڈی ایس پی ناصر بخاری نے بتایا کہ شارع پاکستان پر ہر ہفتے کی رات متعدد نوجوان ریس لگاتے اور ایک پہیے پر موٹر سائیکل چلاتے ہیں ،جس سے ان کی اور دیگر لوگوں کی جانوں کو بھی خطرہ لاحق ہوتا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ چند روز پہلے اسی سڑک پر ریس کے دوران دو نوجوان اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔