14 جون ، 2013
برمنگھم …پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ انتہائی اہم ہے ،جیت کر روٹھے ہوئے شایقین کو منانے کی چھوٹی سی کوشش کریں گے ،برمنگھم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ہارنے پر بہت افسوس ہے ،بیٹسمینوں کو ذمہ داری دکھانی چاہیے تھی ،اس کے باوجود بھارت کے خلاف میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے تاکہ اپنے روٹھے ہوئے فینز کو مناسکیں،بھارتی بیٹنگ لائن اپ کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال پر مصباح الحق نے کہا کہ دھونی الیون کی بیٹنگ لائن اپ مضبوط ہے ،لیکن پاکستانی بولرز کو اچھی طرح اندازہ ہے کہ انہیں کس طرح گیندیں کرنی ہے ، ان کے لئے ،ہمارے بولرز کو کھیلنا اتنا آسان نہیں۔