16 جون ، 2013
کراچی … کراچی میں ہاکس بے کے ساحل پر صبح سے اب تک 3 افراد نہاتے ہوئے ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ہاکس بے کے ساحل پر پکنک منانے کی غرض سے آنے والے 3 افراد نہاتے ہوئے ڈوب گئے جن کی لاشوں کو پانی سے نکال لیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈوبنے والے افراد کی شناخت شاہ فیصل کالونی کے رہائشی فیصل زیدی، ڈیفنس کے شاہرل اور ملیر کے رہائشی فضل الحسن کے نام سے ہوئی ہے۔ شناخت کے بعد لاشوں کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔