صحت و سائنس
17 جون ، 2013

دنیا بھر میں 1.5 ارب انسان زہریلی فضا میں سانس لے رہے ہیں، اقوام متحدہ

دنیا بھر میں 1.5 ارب انسان زہریلی فضا میں سانس لے رہے ہیں، اقوام متحدہ

اسلام آباد…اقوام متحدہ کی سروے رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 1.5 ارب انسان زہریلی فضا میں سانس لے رہے ہیں، زہریلی فضا صنعتوں کے دھوئیں ‘ ایندھن کے جلنے اور گاڑیوں سے اٹھنے والے زہریلے دھوئیں سے پیدا ہورہی ہے۔ ماحولیاتی آلودگی سے دنیا میں سالانہ ایک کروڑ 10لاکھ بچے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں ۔ فضا میں جمع ہونے والا دھواں اکٹھا ہوتا رہتا ہے جو بارش کے بعد دوبارہ زمین پر آجاتا ہے جسے تیزابی بارش بھی کہا جاتا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق زہریلے دھوئیں میں کاربن ڈائی آکسائیڈ ‘ کاربن مونو آکسائیڈ اور سلفر ڈائی آکسائیڈ وغیرہ شامل ہوتی ہیں، فضا میں ان گیسوں کی موجودگی گرین ہاؤس پر منفی اثرات ‘ زمین کے درجہ حرارت میں اضافہ ‘ موسمیاتی تبدیلیاں ‘ بے وقت بارشیں اور اوزون کی تباہی کا سبب بنتی ہے جس سے کینسر ‘ تپ دق ‘ دمہ اور دیگر مختلف جلدی بیماریوں کی شرح میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ ماحولیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ فضائی آلودگی کے خاتمہ کے لئے شجر کاری میں اضافہ انتہائی ضروری ہے۔

مزید خبریں :