18 جنوری ، 2012
اسلام آباد…وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی کل سپریم کورٹ آمد کے پیش نظر ممکنہ سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے پی ایم ہاوٴس کی خصوصی ٹیم نے عدالت کی عمارت کادورہ کیا۔وزیراعظم کی سکیورٹی ٹیم کے ارکان سپریم کورٹ آئے اور عمارت کے اندر اور باہر کے موجودہ حفاظتی انتظام کا جائزہ لیتے رہے۔ وہ این آر او عمل درآمدکیس کی سماعت کرنے والی کورٹ روم نمبرچارمیں بھی گئے اوراس میں داخلے کے مقام اور کمرے کے اندرونی حصوں کو دیکھتے رہے۔سکیورٹی جائزہ کے بعد ٹیم کے ارکان اپنی ماہرانہ رائے دینے کیلئے واپس چلے گئے، وزیراعظم یوسف رضا گیلانی توہین عدالت نوٹس پر کل سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے۔