Geo News
Geo News

دنیا
17 جون ، 2013

بھارتی ریاست اتر کھنڈ میں بارشوں اور سیلاب ،10افراد ہلاک

 بھارتی ریاست اتر کھنڈ میں بارشوں اور سیلاب ،10افراد ہلاک

نینی تال… بھارتی ریاست اتر کھنڈ میں بارشوں اور سیلاب نے بڑے پیمانے پرتباہی پھیلادی ، مختلف حادثات میں10افراد ہلاک، 50 لاپتہ درجنوں گھر تباہ ہوگئے۔شدید بارشو?ں سے لینڈ سلائیڈنگ نے راستے بند کردئے ہیں۔ کئی سڑکیں اور پل سیلاب کی نذر ہو گئے ہیں ،بارشوں کے باعث مٹی کا تودہ گھروں پر گرنے سے سو گھر تبا ہ ہوگئے ، چامولی ڈسٹرکٹ میں 10 افراد ہلاک 50 سے زائد لاپتہ ہیں ، 30 ہزار ہندو زائرین وادی میں پھنسے ہوئے ہیں ، حکومت نے مزید 48 گھنٹے خطرناک قرار دے دئیے ، علاقے میں تمام سرکاری اسکول بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔

مزید خبریں :