Geo News
Geo News

پاکستان
17 جون ، 2013

اسٹیبلشمنٹ کو لگام نہ دی گئی تو اسمبلی چھوڑ دوں گا،محمود خان اچکزئی

اسٹیبلشمنٹ کو لگام نہ دی گئی تو اسمبلی چھوڑ دوں گا،محمود خان اچکزئی

اسلام آباد…پختون خوا ملی عوامی پارٹی کے سر براہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ دو،تین سال تک اسٹیبلشمنٹ کو لگام نہ دی گئی تو اسمبلی چھوڑ دوں گا،قومی اسمبلی میں اپنے خطاب میں ان کہنا ہے کہ امریکاپاگل نہیں ہے جو لاکھوں کا ڈرون مار رہا ہے،یہ سچ یہ ہے کہ ہم افغانستان میں مداخلت کررہے ہیں۔وقت محدود ہے، ساری دنیا ہماری دشمن بن چکی ہے،ہم پر عائد الزامات ثابت ہوچکے ہیں،اسامہ ایس ایس بی کی ٹریننگ اکیڈمی کے قریب سے پکڑا گیا،ایٹم بم ہم نے فروخت کیا،چین سمیت ہمسائیہ ممالک ہم سے ناراض ہیں۔ رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے کہا ہماری ایجنسیاں اہل ہیں، وہ گدلے پانی میں سوئی ڈھونڈ سکتی ہیں،پھرملک میں امن و امان کی حالت ایسی کیوں ہے ،کیا اس ملک کو توڑنا ہے؟ دو،تین سال تک اسٹیبلشمنٹ کو لگام نہ دی گئی تو اسمبلی چھوڑ دوں گا۔

مزید خبریں :