Geo News
Geo News

پاکستان
17 جون ، 2013

آڈیٹر جنرل پاکستان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی روک دی گئی

آڈیٹر جنرل پاکستان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی روک دی گئی

اسلام آباد … اسلام آباد ہائی کورٹ نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان اختر بلند رانا کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی روک دی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں آڈیٹر جنرل اختر بلند رانا کی انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے آڈیٹرجنرل کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی روکتے ہوئے وفاقی ٹیکس محتسب شعیب کی جانب سے جاری وارنٹ گرفتاری بھی معطل کردیئے۔ وفاقی ٹیکس محتسب نے جوڈیشل الاوٴنس روکنے پر آڈیٹرجنرل کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی تھی۔

مزید خبریں :