Geo News
Geo News

پاکستان
17 جون ، 2013

جنوبی پنجاب میں موسم بہتر ہوتے ہی لوڈشیڈنگ میں کمی

جنوبی پنجاب میں موسم بہتر ہوتے ہی لوڈشیڈنگ میں کمی

ملتان … ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں موسم کے بہتر ہوتے ہی لوڈشیڈنگ میں کمی ہوگئی، لوڈشیدنگ کا دورانیہ 14 سے 16 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔ میپکو حکام کے مطابق موسم میں بہتری آنے سے شارٹ فال میں 300 میگاواٹ کی کمی آئی ہے جس کا فائدہ صارفین کو پہنچایا جا رہا ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق مزید 4 روز تک موسم کی شدت میں کمی رہے گی اور درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔

مزید خبریں :