18 جون ، 2013
لاہور…لاہورکے مقامی ہوٹل میں جنگ میڈیا گروپ کاایجوکیشن ایکسپو دوسرے دن بھی جاری ہے،صبح ہی طلباء وطالبات کی بڑی تعدادایجوکیشن ایکسپومیں پہنچ گئی،جبکہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ رش بڑھتاجا رہاہے۔مال روڈ پر واقع ہوٹل میں جنگ میڈیا گروپ کے زیرِاہتمام ایجوکیشن ایکسپو 13ء کاآج دوسرا اورآخری دن ہے۔صبح ہی طلباء وطالبات کی بڑی تعداد وہاں پہنچ گئی،انہوں نے ایجوکیشن ایکسپو میں گہری دلچسپی کا اظہارکیااورکہاکہ جنگ میڈیا گروپ نے ایک ہی چھت تلے بڑے بڑے تعلیمی اداروں کو جمع کرکے ان کی مشکلات آسان کر دی ہیں ، وہ ایسی مفیدمعلومات حاصل کر رہیہیں جو انہیں ان تعلیمی اداروں کا وزٹ کرکے حاصل کرنا پڑتیں،ایسا کرنا تمام طلباء و طالبات کیلئے ممکن نہیں تھا،جبکہ اس میں ان کا قیمتی وقت بھی ضائع ہوتا۔ طلباء وطالبات نے مزیدکہاکہ وہ نہ صرف نئے کورسز سے متعارف ہوئے ہیں بلکہ وہ ملکی اور عالمی مارکیٹ میں نئے مواقع سے بھی آگاہی حاصل کر رہے ہیں،ان کا کہناتھاکہ جنگ گروپ کا ایجوکیشن ایکسپو تعلیمی حوالے سے بلاشبہ پاکستان کا سب سے بڑا ایجوکیشن ایکسپو ہے اوریہاں آ کر انہیں اپنے مستقبل کیلئے نئی راہیں تلاش کرنے میں مدد ملی ہے،طلباء وطالبات کے علاوہ والدین بھی ایجوکیشن ایکسپو میں شرکت کیلئے آ رہے ہیں۔