18 جون ، 2013
انقرہ …ترکی میں خاموش مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ، جبکہ ترک حکومت نے مظاہروں کے خلاف فوج استعمال کرنے کی دھمکی دی ہے، ترکی میں حکومت مخالف مظاہروں میں پولیس کے خلاف پر تشدد واقعات میں ملوث افراد کے لیے گھر گھر چھاپے مارے جارہے ہیں، دارالحکومت انقرہ سے 25 افراد زیر حراست ہیں ، جبکہ متعددکو استنبول سے گرفتار کیا گیا ہے۔ترک حکومت نے ملک بھر میں گزشتہ تین ہفتوں سے جاری مظاہروں کو ختم کرنے کے لیے فوج کی امداد حاصل کرنے کی دھمکی دی ہے۔ نائب وزیر اعظم بلند آرنچ نیکاکہناہے کہ ضرورت پڑنے پر فوج کو بھی شہروں میں تعینات کر کے استعمال کیا جاسکتا ہے۔