18 جنوری ، 2012
اسلام آباد…پاک بھارت ارکان پارلیمنٹ کے درمیان مزاکرات کاتیسرااورآخری دوراسلام آبادمیں ہوا۔جس کے بعدجاری مشترکہ اعلامیے میں دو طرفہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کے فروغ سمیت عوامی رابطوں اور ویزا سہولتوں کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ مذاکرات کے اختتام پر مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب میں پاک بھارت ارکان پارلیمنٹ نے دوطرفہ تعاون اور اچھے رشتے استوار کرنے کی ضرورت پر دیا۔ سینٹر ایس ایم ظفر کا کہنا تھا کہ دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک فائدہ اٹھا سکتے ہیں، تجارت کے فروغ کے لئے مزید معاہدے کیے جائیں گے۔ بھارت کی طرف سے ٹیرف بیئرز کا معاملہ بھارتی ارکان پارلیمنٹ اپنی حکومت کے سامنے اٹھائیں گے۔اس موقع پر یشونت سنہا نے کہاکہ مذاکرات پاک بھارت تجارتی تعلقات پرمرکوزتھے اورارکان پارلیمنٹ کی مشترکہ رائے یہ ہے کہ ماضی کی قیدسے نکل کرمستقبل پر توجہ دی جائے،اورپاک بھارت مذاکرات جاری رکھے جائیں۔