کاروبار
19 جون ، 2013

اسمگل گاڑیوں کی ایمنسٹی اسکیم غیر قانونی قرار، نیلامی کا حکم

 اسمگل گاڑیوں کی ایمنسٹی اسکیم غیر قانونی قرار، نیلامی کا حکم

اسلام آباد… اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسمگل گاڑیوں کی ایمنسٹی اسکیم کوغیر قانونی قرار دیدیا۔پچھلی حکومت نے جاتے جاتے 5مارچ کو اسمگل گاڑیوں کی ایمنسٹی اسکیم متعارف کرائی تھی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اس اسکیم کو غیر قانونی قرار دے کر ایف بی آر کو ایسی 50 ہزار گاڑیاں ضبط کرنے اور ان کی نیلامی کا حکم دیا ہے۔رواں سال ایف بی آر نے اسمگل گاڑیاں قانون کے دائرے میں لانے کیلئے ایمنسٹی اسکیم متعارف کرائی تھی ، جسے آج اسلام آباد ہائی کورٹ نے غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔ خواجہ سعد سلیم کی درخواست پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ایف بی آر کو حکم دیا ہے کہ پچاس ہزار گاڑیاں ضبط کرکے ان کی نیلامی کی جائے، عدالت نے پانچ مارچ 2013 کو ایف بی آر کی جانب سے جاری ایس آر او کو بھی کالعدم قرار دے دیا ہے۔نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی ایمنسٹی اسکیم کے تحت کل 52ہزار پانچ سو گاڑیوں کو قانونی حیثیت دی گئی جس کے نتیجے میں سرکار کو تقریباً 16 ارب روپے حاصل ہوئے ، کارمینوفیکچررز کے مطابق اگر وہ اتنی ہی گاڑیاں درآمد یا تیار کرتے تو حکومت کو ڈیوٹی اور ٹیکس کی مد میں 25ارب روپے ملتے۔

مزید خبریں :