Geo News
Geo News

دنیا
19 جون ، 2013

ایریزونا کے جنگلات میں لگی آگ پھیلتی جارہی ہے

ایریزونا کے جنگلات میں لگی آگ پھیلتی جارہی ہے

واشنگٹن … امریکا میں ایریزونا کے جنگلات میں لگی آگ پھیلتی جارہی ہے ، اور پریسکوٹ کے شمال مغربی علاقے میں آگ 8 میل تک پھیل چکی ہے۔ریاست ایریزوناکے جنگلات میں لگنے والی اگ 5 ہزار ایکٹر رقبے تک پھیل چکی ہے ، فائرحکام کے مطابق 3 سو فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں ، فینکس کے شمال میں 100 میل تک پھیلی آگ بجھانے میں ائیر ٹینکر اور ہیلی کاپٹرز بھی حصہ لے رہے ہیں ،سیکڑوں افراد کو گھر خالی کرنے کی ہدایت کی گئی۔

مزید خبریں :