Geo News
Geo News

پاکستان
19 جون ، 2013

کراچی: فائرنگ اور پرتشدد واقعات، خاتون سمیت 9 افراد جاں بحق

کراچی: فائرنگ اور پرتشدد واقعات، خاتون سمیت 9 افراد جاں بحق

کراچی … کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ، ٹارگٹ کلنگ اور پر تشدد واقعات میں خاتون سمیت 9 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں ایک بچی بھی شامل ہے۔ لیاری کے علاقے بہار کالونی میں فائرنگ کر کے کاشف عرف بھورا کو قتل کردیا گیا۔ لائنز ایریا میں گھر سے کئی روز پرانی ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی۔ نارتھ کراچی کے سیکٹر 5 سی 2 میں وین پر فائرنگ کر کے ڈرائیور عمران کو قتل کردیا گیا۔ کورنگی کراسنگ کے قریب بھٹائی کالونی میں فائرنگ سے قیصر نامی شخص کو جاں بحق جبکہ خالد اور ناصر زخمی ہوگئے۔ نیشنل ہائی وے پر کار سوار ملزمان نے کوسٹر سے 2 افراد راجہ پرویز عرف ہمایوں اور نعمان احسن کو اتار کر اغواء کیا گیا، کچھ دیر بعد نعمان کو چھوڑ دیا گیا تاہم راجہ پرویز عرف ہمایوں کی لاش شاہ لطیف کے علاقے میں پھینک دی گئی، پولیس کے مطابق اغواء میں عظیم نامی شخص ملوث ہے جس نے بیوی سے تعلقات کے شبہے میں راجہ پرویز کو اغواء کے بعد قتل کیا۔ سرجانی ٹاوٴن کے حسن گوٹھ سے 38سالہ خاتون رضوانہ احمد کی لاش ملی جسے تیز دھار آلے سے قتل کیاگیا۔ اولڈ سٹی ایریا کی جونا مارکیٹ، مچھر کالونی اور لانڈھی کی بھینس کالونی سے 3 افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملیں جن کی شناخت نہیں ہوسکی۔ اورنگی ٹاوٴن اور ملیر میں فائرنگ سے بچی سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔

مزید خبریں :