20 جون ، 2013
کراچی…سینئر صوبائی وزیر اور سندھ کے وزیرتعلیم نثار احمدکھوڑو نے محکمہ تعلیم میں گریڈ 18 تک کے ملازمین کے تبادلوں او رتقرریوں پر پابندی عائد کردی ہے۔اپنے ایک بیان میں نثا ر کھوڑو نے کہا کہ امید ہے اساتذہ تعلیم کی بہتری اور ترقی کے لئے اُن کے ساتھ تعاون کریں گے،سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ ہنگامی بنیادوں پرصوبے کے ای ڈی اوز اور ڈی اوزایجوکیشن ،کالجز کے ڈائریکٹرز کا اجلاس طلب کیا ہے جس میں محکمہ تعلیم کی بہتری سے متعلق اہم فیصلے کیے جائیں گے۔