21 جون ، 2013
اسلام آباد… وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ وہ عدالت کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں لیکن وہ اس بات پر قائم ہیں کہ جی ایس ٹی کو آئینی تحفظ حاصل ہے۔سینیٹ سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس وصولی ایکٹ کے ذریعے جی ایس ٹی اگلے دن سے نافذہوجاتا ہے۔یہ روایت پاکستان سمیت دنیا بھر میں جاری ہے، ان کا کہنا تھا کہ وہ کوئی ایسا اقدام نہیں کریں گے جو ملکی معیشت کے خلاف ہو،ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ کے فیصلے پر عملدرآمد ہوجائے گا،عدالتی فیصلہ دیکھ لیں پھر ایوان فیصلہ کرے گا۔