21 جون ، 2013
کراچی…کراچی سے اغوا ہونے والا بچہ خیبر پختونخواہ کے علاقے چار سدہ سے بازیاب کرالیا گیا ہے۔ ایس ایس پی اے وی سی سی نیاز کھوسو کے مطابق چارسدہ میں اے وی سی سی پولیس نے کارروائی کرکے تاوٴان کے لیے اغوا کیا گیا سات سالہ بچے کو بازیاب کرالیا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ بچے کو سائٹ کے علاقے سے دو ماہ قبل دو کڑور روپے تاوٴان کے لیے اغوا کیا گیا تھا۔سات سالہ بچے کو بازیاب کرکے دو ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔