Geo News
Geo News

پاکستان
21 جون ، 2013

لاہور: دہشتگردی کا خدشہ، 300 مشتبہ افرادزیر حراست

لاہور: دہشتگردی کا خدشہ، 300 مشتبہ افرادزیر حراست

لاہور… لاہور پولیس نے دہشتگردی کے خدشے پیش نظر مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کر کے 300 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ ایس پی سٹی جہانزیب کے مطابق شہر میں حساس اور اہم مقامات پر دہشتگری کے خدشے کے پیش سرچ آپریشن کیا گیا ۔ آپریشن میں آٹھ ڈی ایس پیز اور 18ایس ایچ اوز نے حصہ لیا۔ پولیس نے داتا دربار، ریلوے اسٹیشن اور لاری اڈے کے ایس پاس ہوٹلوں میں مقیم افراد کی تلاشی لی اور نامکمل شناختی کوائف رکھنے پر 300مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

مزید خبریں :