21 جون ، 2013
پشاور…پشاور کے نواحی علاقے چمکنی کی گلشن کالونی کے مدرسہ حسینیہ سے ملحقہ مسجد میں خودکش دھماکے سے 6سے زائدافراد جاں بحق جبکہ 27کے قریب زخمی ہیں، زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔مسجد کے خطیب نے جیو نیوز سے گفت گو کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکا خطبے سے پہلے ہوا، انہوں نے بتایاکہ خودکش حملہ آور نے پہلے مسجدکے گارڈ پر فائرنگ کی جس سے وہ جاں بحق ہوگیا ، حملہ آورفائرنگ کرتے ہوئے مسجد میں داخل ہوا اور خود کو دھماکے سے اُڑالیا۔دھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارون نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے رکھا ہے ، جبکہ بم ڈسپوزل عملے کو طلب کرلیا گیا ہے۔دھماکے سے مدرسے کی عمارت کوشدید نقصان پہنچا، دھماکے میں بال بیرنگ کابہت زیادہ کیا گیا ہے۔