21 جون ، 2013
چمن … قلعہ سیف اللہ کے قریب بندات موسیٰ زئی میں موٹر سائیکل میں دھماکے سے مبینہ خودکش حملہ آور ہلاک ہو گیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق ضلع قلعہ سیف اللہ کے قریب بندات موسیٰ زئی میں ژوب قومی شاہراہ سے گزرنے والے ایک موٹر سائیکل میں اچانک دھماکا ہوا، جس سے موٹر سائیکل سوار ہلاک ہوا۔ لیویز حکام کے مطابق دھماکے میں ہلاک ہونے والا شخص مبینہ خودکش حملہ آور ہے جبکہ دھماکا خیزمواد موٹر سائیکل میں نصب تھا یا حملہ آورنے جسم پر باندھا ہوا تھا، لیویز نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔